وفاقی وزیر جام کمال خان کاچئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشد مجید مہمند سے رابطہ ، بیلہ، جھاؤ، آوران روڑ کی تعمیر میں سست روی پر تشویش

پیر 18 مارچ 2024 22:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پیر کو چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشد مجید مہمند سے رابطہ کیا اور بیلہ، جھاؤ، آوران روڑ کی تعمیر میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جام کمال خان نے چئیرمین این ایچ اے کی توجہ اس اہم منصوبے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس اہم شاہراہ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوامی مشکلات کے پیش نظر زیر تعمیر اس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ عوام کو مشکلات سے نجات مل سکے چئیرمین این ایچ اے ارشد مجید مہمند نے بیلہ، جھاؤ آواران روڑ کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جاررہی ہیں کہ بلوچستان میں اس مواصلاتی منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرکے اسے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں