جیوانی سے پکڑا گیا مگرمچھ دریائے دشت میں چھوڑ دیا گیا

پیر 29 اپریل 2024 19:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی سے پکڑا گیا مگرمچھ دریائے دشت میں چھوڑ دیا گیا۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق گوادر جیوانی میں کنتانی کے مقام سے پکڑا گیا مگرمچھ دریائے دشت میں چھوڑا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وائلڈ لائف حکام نے بتایا ہے کہ مگرمچھ پاک ایران سرحد کے قریب سے مقامی افراد نے پکڑا تھا۔ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف محمد معظم خان کے مطابق مگرمچھوں کی آبادی بلوچستان کے دریاوں میں انتہائی محدود ہے جو شدید خطرات سے دوچار ہے۔انہوں نے بتایا کہ پکڑا گیا مارش مگرمچھ سائنسی طور پر کروکو ڈائیلس پالوسٹرس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں