بلوچستان کے30اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا آغاز

پیر 29 اپریل 2024 13:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) بلوچستان کے30اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ۔ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینٹر سید زاہد شاہ نےمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے 30اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

سات روزہ مہم حالیہ پولیو کے کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی کے تناظر میں شروع کی جارہی ہے، مہم کے دوران 23 لاکھ95 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے والدین سول سوسائٹی، اساتذہ اور علما کرام پر خصوصی طور زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مہم میں اپنے تعاون کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے بتایاکہ مہم کے دوران 10 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جن میں 8ہزار 9 موبائل ٹیمیں، 837 فکسڈسائٹس اور 541 ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں پولیس لیویز اور ایف سی کے جوان اس دوران سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں