نیشنل ہائی وے بلوچستان میں مواصلاتی منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرکے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ، جام کمال

)بیلہ، جھائو، آواران روڈ کی تعمیر میں سست روی پر اظہار تشویش منصوبے تیز کیا جائے، چیئرمین نیشنل ہائی وے سے رابطہ

منگل 19 مارچ 2024 07:10

eکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پیر کو چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشد مجید مہمند سے رابطہ کیا اور بیلہ، جھائو، آواران روڈ کی تعمیر میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جام کمال خان نے چیئرمین این ایچ اے کی توجہ اس اہم منصوبے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس اہم شاہراہ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوامی مشکلات کے پیش نظر زیر تعمیر اس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ عوام کو مشکلات سے نجات مل سکے چیئرمین این ایچ اے ارشد مجید مہمند نے بیلہ، جھا آواران روڑ کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جاررہی ہیں کہ بلوچستان میں اس مواصلاتی منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرکے اسے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں