سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بلامقابلہ تاریخی کامیابی پر قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ترجمان مسلم لیگ (ن)

جمعرات 28 مارچ 2024 20:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان نے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بلامقابلہ تاریخی کامیابی پر نوازشریف کی مخلص سوچ اور جعفر خان کی مدبرانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔یہ بات انہوں نے پارٹی کارکنوں کی جانب سے نومنتخب سینیٹرز ز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا کہ جعفرخان کی قیادت میں عام انتخابات کے بعد سینیٹ الیکشن دیگر جماعتوں کیساتھ مسلم لیگی کارکنوں کا بلامقابلہ منتخب ہونا بلوچستان کی سیاسی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان سیاسی فیصلوں میں ذاتی مفادات سے بالاتر تنظیمی اور پارٹی کارکنوں کے مفاد کو اہمیت دینے پر میاں محمد نواز نوازشریف، میاں محمد شہباز شریف اورشیخ جعفر خان مندوخیل کی مخلصانہ سوچ سیاسی قیادت کی بے نظیر مثال ہے۔مسلم لیگ بلوچستان جعفر خان کی قیادت میں اپنے اور صوبے کے روشن مستقبل کے لیے پرامید ہے۔ مثبت مخلصانہ سیاسی فیصلوں سے نہ صرف مسلم لیگ بلوچستان مزید فعال و مضبوط ہوگی بلکہ سیاسی کارکنوں کے حوصلہ اور عزم میں بھی مثبت تبدیلی کا باعث بنے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں