نیب کاروباری افراد کی سہولت کیلئے گوادر میں سب آفس قائم کردیا ہے ، ڈائریکٹرجنرل

بدھ 17 اپریل 2024 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) نیب بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل اظہار احمد اعوان نے کہا ہے کہ نیب کاروباری افراد کی سہولت کیلئے گوادر میں سب آفس قائم کردیا ہے بہت جلد چمن میں آفس قائم کریں گے لوگوں میں آگاہی کے لئے مختلف سیشنز منعقد کررہے ہیں کیونکہ تاجر برادری کا ملک کی معیشت کی بہتری میں کلیدی کردار ہے کاروباری روابط میں عدم فقدان کی وجہ سے مشکلات ہیں نیب میں ذاتی شکایات زیادہ ہونے کی وجہ سے وقت کا ضیاع ہورہا ہے ہمارے پاس ٹینڈر، ہائوسنگ اسکیم ، ریونیو ، زمین کی الاٹمنٹ کاروبار کے حوالے سے شکایات ہیں حالانکہ اس حوالے سے دیگر حکومتی محکمے ہیں اس لئے اس حوالے سے اصلاحات ناگزیر ہیں بہت جلد چیئرمین نیب سے ملاقات کرکے چیمبرز کے عہدیداروں کی ملاقات کرواکر ان کو درپیش مشکلات اور مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری کے صدر ولی محمد نورزئی کی قیادت میں ملنے والے وفد جس میں پاک ایران چیمبر کے صدر حمد اللہ ترین، خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر شرمین یونس اور دیگر عہدایدروں ملک ندیم کاسی، فرزانہ کریم بلوچ، جاوید رحیم پراچہ، اسد خان نورزئی، نوید یوسف راجپوت، عطاء اللہ مینگل، ڈاکٹر فرحت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی جوکہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کاروباری روابط میں فقدان کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں سابق دور میں نیب میں ذاتی شکایات کا زیادہ عمل رہا ہے جس کی وجہ سے وقت کا ضیاع ہوا اس لئے جو کیسز یا شکایات ہوئی ان کے لئے حکومت کے دیگر محکمے اور ادارے موجود ہیں اس لئے کاروباری حضرات کو مشکلات درپیش آئی ہے اس حوالے سے کاروبار کو بہتر بنانے کے لئے اصلاحات کی ضرورت ہے اور نیب بلوچستان بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملکر چیمبرز میں سیمینارز اور ورکشاپ کا انعقاد کرکے ان سمیت عوام کو بھی آگاہی دے گا نیب کی جانب سے کاروباری کمیونٹی کی سہولت کے لئے گواد رمیں سب آفس قائم کیا ہے بہت جلد چمن میں بھی آفس قائم کررہے ہیں تاکہ لوگوںکو سہولت میسر آئے میری کوشش ہے کہ چیمبر نیب سے بلوچستان کی بزنس کمیونٹی اور چیمبرز کے عہدیداروں کو ملاواکر آگاہی سیشن رکھے تاکہ انہیں کاروباری حصول میں اور کینٹ میں داخلے کے حوالے سے جو بھی مشکلات درپیش ہیں اس کا ازالہ کیا جاسکے۔

اس لئے نیب اور بزنس کمیونٹی کے تعاون سے ایک کمیٹی بناکر کاروبار میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے کیونکہ نیب کی کوشش ہے کہ بزنس کمیونٹی اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری کے صدر حاجی ولی محمد نورزئی کا شکریہ ادا کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں