ةکم وسائل اور مشکل وقت میں جمعیت علماء اسلام نے ملک اور صوبے کی خدمت کی ہے، مولانا عبدالواسع

20 اپریل تاریخ کو عوامی جلسے کیلئے جمعیت علماء اسلام کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں

بدھ 17 اپریل 2024 23:00

Eکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع، جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ و صوبائی مجلس عاملہ کے ممبران نے بیس تاریخ کے عوامی اسمبلی کے نام سے منسوب جلسے کے حوالے سے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی قیادت کی دن رات محنت کے بعد جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے اس سلسلے میں صوبائی قیادت نے مختلف اجلاس ترتیب دئے جس میں تمام امور زیر غور لائے گئے، اسکے بعد اضلاع کا نماہندہ اجلاس منعقد ہوا اور آج پشین میں ضلع کے تمام سطح کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی امیر نے خصوصی شرکت کی اجلاس کے بعد ضلعی انتظامیہ کے ساتھ جلسے کی سیکورٹی و دیگر امور پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی صوبائی امیر نے کہاہے کہ جمعیت علمائاسلام نے ملک اور صوبے کی اس وقت خدمت کی جب امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش تھی اور وسائل کی کمی تھی جمعیت علماء اسلام صوبے کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے صوبے میں اب بھی اگر کوئی انفراسٹریچر موحود ہے تو وہ ہمارے محود دورانئے کی ہے ہم نے صوبے کے عوام کو لسانی اور علاقائی تعصب سے بالاتر ہوکر خدمت کی ہے صوبے کی ترقی اور امن میں جمعیت علماء اسلام کی خدمات واضح ہے پچھلے کئی ادوار سے جمعیت علماء اسلام کو اقتدار سے دور رکھا گیا ہے لیکن ہم کبھی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنی. اسکے باوجود صوبے میں کوئی خاطر خواء کام ہوا ہے نہ ہی کوئی بڑا منصوبہ صوبے کو دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہاہے کہ حالیہ الیکشن میں ہمارے ساتھ بری طرح دھاندلی ہوئی ہے جاکے خلاف قائد جمعیت نے بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں بیس تاریخ کو پشین میں عوامی اسمبلی کے نام سے بہت بڑے عوامی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا. جس میں صوبے بھر سے عوام شریک ہوں گے۔اس عوامی اسمبلی میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن خصوصی شرکت کریں گے۔

انھوں نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام نے جلسوں کا شیڈول دیا ہے جس میں کوئٹہ کے علاوہ کراچی،پشاور اور لاہور کا جلسہ شامل ہے ان جلسوں کے بعد قائد جمعیت اپنے اہندہ کا لائحہ عمل دئے گادراثناں انھوں نے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کے نام پیغام میں کہاں کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارا جماعت ان بے لوث اور مخلص کارکنوں پر مشتمل ہے جو بغیر کسی لالچ کے اپنی قیادت حکم پر ہمیشہ حاضر رہی ہے ملین مارچ ہو یا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہو،جب جب قیادت نے حکم دیا ہے ہمارے کارکن ہمیشہ صف اول میں رہیں ہیں جس پر ہمیں فخر ہے جمعیت علمائاسلام کی طاقت کارکنوں کی اخلاص اور محنت ہے۔

حالیہ الیکشن میں آپ لوگوں کے ووٹ کے حق پر جس طرح شب خون مارا گیا اسکے خلاف قائد جمعیت نے جو فیصلہ کیا ہے اس کیلئے بھی آپ کی تائید اور تعاون ضروری ہے اس سلسلے میں پشین کے جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں