]وزیر داخلہ کا تربت میں مزدوروں کے قتل پرافسوس

اتوار 28 اپریل 2024 22:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو تربت میں مزدور کے قتل پر افسوس کا اظہار ،وزیر داخلہ بلوچستان نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہوم منسٹر کا کہنا تھا کہ معصوم مزدوروں کا قتل افسوس ناک ہے اس طرح کے واقعات ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی گہنائی سازش ہیرنج اور مشکل کی گھڑی میں سوگوار خاندان کیساتھ ہیں درین اثنا ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے تربت میں مزدور کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ کہ ہم متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں وزیر اعلی بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او ، اور متعلقہ سیکورٹی حکام کو انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں