کوئٹہ،ژوب،چمن پشین میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ، صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک اورشدید سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 21 دسمبر 2023 13:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2023ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ،ژوب،چمن پشین میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک اورشدید سرد رہنے کا مکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز وادی کو ئٹہ اور گر دنواح میں سردی کی شدت برقرار ہی کو ئٹہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگر سینٹی گریڈ ،گوادر اورجیونی 13سبی 6،نوکنڈی 5تربت میں کم سے کم 12ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

صو بے میں سب سے کم درجہ حرارت بلو چستان کے قلات میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں