ڈی جی خان کے چاروں اضلاع میں گندم کی غیر قانونی ترسیل اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشن جاری

ہفتہ 6 مئی 2023 23:19

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2023ء) کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر نگرانی ڈویژن کے چاروں اضلاع میں گندم کی غیر قانونی ترسیل اور ذخیرہ اندوزی پر آپریشن جاری ہے۔ یکم اپریل سے پانچ مئی تک 4347 میٹرک ٹن گندم ضبط کرلی گئی۔378 گاڑیوں کو بند کرنے کے ساتھ 99 مقدمات درج کرکے 91 افراد گرفتار کئے گئے۔چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ نے 107 میٹرک ٹن آٹا بھی ضبط کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری کا ہدف ہر صورت حاصل کیا جائے ۔گھروں،گوداموں اور ملز میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی گندم کو بھی نکالا جائے۔کمشنر نے پرائس کنٹرول کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فیلڈ میں نکلیں۔چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنائی جائے ۔کمشنر نے چاروں اضلاع راجنپور، ڈی جی خان، مظفر گڑھ اور لیہ کے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ تمام معاملات کی خود نگرانی کریں۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں