ہمارا یوکرین میں امریکی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ، امریکی انتظامیہ

بدھ 21 دسمبر 2022 13:42

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2022ء) امریکی انتظامیہ نے کہاکہ صدر جو بائیڈن کا یوکرین میں امریکی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے ایک خصوصی آن لائن بریفنگ میں بتایا کہ امریکہ روس کے ساتھ براہ راست لڑائی سے بچنے کے لیے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے امریکا کے آئندہ اور جو بائیڈن یوکرین صد ر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کرنے اور روسی حکومت کو مزید امریکی فوجی امداد فراہم کرنے کے سوال پر انتظامیہ نے کہاکہ امریکی صدر کا موقف اس حوالے سے ہمیشہ بہت واضح رہا ہے اور وہ یوکرین میں امرکی افواج کو بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج کو امریکہ سے ایک پیٹریاٹ بیٹری ملے گی اور ہم اس بیٹری کو چلانے کے لیے کسی تیسرے ملک میں یوکرینی باشندوں کو تربیت دیں گے۔ تربیت حاصل کرنے کے بعدوہ بیٹری کے ساتھ یوکرین میں چلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ امریکا رو س کے ساتھ جنگ نہ ختم ہونے تک یوکرین کے ساتھ کھڑا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں