بی ٹی ایم گلوبل کے زیر اہتمام آزادکشمیر بھر میں قائم سینٹرز کی سالانہ تقریبات جاری

مستقل میں ہم اپنے سینٹرز کو مزید اپ گریڈ کریں گے اور نئے سینٹرز بھی قائم کریں گے،سمیرا فرخ

جمعرات 17 اگست 2023 14:58

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2023ء) چیئرپرسن بی ٹی ایم محترمہ سمیرا فرخ کا بی ٹی ایم گلوبل ٹریننگ سینٹر راولاکوٹ کا دورہ۔سالانہ تقریب تقسیم اسناد کی میں شرکت۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے محترمہ سیمرا فرخ نے کہا کہ بی ٹی ایم گلوبل کے زیر اہتمام آزادکشمیر بھر میں قائم سینٹرز کی سالانہ تقریبات جاری ہیں۔

رالاکوٹ سینٹر میں یونیورسٹی کی طالبات بھی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ اس سینٹر میں سلائی کے ساتھ قران تجوید کے ساتھ پڑھایا جاتا ہے اور ایک قران بینک بنایا گیا ہے جس میں ہر روز پڑھا جانے والا جمع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن بینک کا ایک منفرد اور عظیم کام ہمارے اس سینٹر میں ہو رہا ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقل میں ہم اپنے سینٹرز کو مزید اپ گریڈ کریں گے اور نئے سینٹرز بھی قائم کریں گے۔

(جاری ہے)

بی ٹی ایم گلوبل کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے۔ ہمارے مذہب نے بھی پہلے انسانیت کا درس دیا ہے۔ میری زندگی کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے جو میں آخری دم تک بغیر کسی لالچ کے جاری رکھوں گی۔ بی ٹی ایم گلوبل کوئی چیرٹی آرگنائزیشن نہیں بلکہ میں اور میرے دوست اسے ذاتی طور پر انسانیت کی خدمت کے لیے چلا رہے ہیں۔ جس میں سب سے بڑا کردار ہمارے کشمیر کے سب ٹیم ممبرز ،اساتذہ اور انتظامیہ کا ہے جنھیں میں خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جو بنا کسی لالچ کشمیر میں خواتین کی بہتری کے لیے اپنا وقت دیتے ہیں۔

راولاکوٹ کے مختلف سکولوں کے ساتھ بی ٹی ایم گلوبل اپنے ٹریننگ سینٹرز قائم کرنے جا رہا ہے جس کے لیے باقاعدہ رجسٹریشن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔ ان ٹریننگ سینٹرز سے ہماری طالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی حاصل کریں گی جس سے وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے ساتھی ہی ہنر بھی حاصل کر لیں گی اور انہیں آنے والی زندگی میں اس سے فاندہ ہوگا۔ اس طرح انکو روزگار کے ذرائع اپنی دہلیز پر میسر ہونگے اور وہ معاشرے پر بوجھ نہیں بنیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں