محکمہ زراعت پنجاب کی 21تحقیقاتی لیبارٹریز کا عالمی معیار کا اعزاز

ہفتہ 7 دسمبر 2019 15:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) محکمہ زراعت پنجاب کی 21تحقیقاتی لیبارٹریز نے عالمی معیار کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے اے پی پی کو بتایا کہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کی 21 لیبارٹریز نے آئی ایس او- 17025 کے تحت منظوری حاصل کی ہے جوکہ ایک بڑا اعزاز ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا یہ لیبارٹریاں بین الاقوامی ٹیسٹ کے طریقوں پر عمل پیرا ہیں۔

ان لیبارٹریوں میں کام کرنے والے اہلکار، مطلوبہ انفراسٹرکچر اور جدید آلات سب بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔ یہ بات محکمہ زراعت پنجاب کیلئے ایک اعزازکی بات ہے کہ محکمہ کے زیر انتظام لیبارٹریوں نے آئی ایس او سرٹیفکیشن کی منظوری لی ہے جوکہ اعزاز کے ساتھ ساتھ اس بات کی غماز ہے کہ لیبارٹری میں موجود عملہ، سامان، مناسب معیار، درست ریکارڈنگ، رپورٹنگ اور کنٹرول بین الاقوامی قانون اور ضوابط کے مطابق پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس او سرٹیفکیشن کی حامل لیبارٹریز میں فائبر ٹیسٹنگ لیبارٹری، بائیو ٹیکنالوجی لیبارٹری، چاول ٹیکنالوجی لیبارٹری، سیریل ٹیکنالوجی لیبارٹری، مٹی اور پانی کے کھادوں کا تجزیہ کرنے والی لیبارٹریاں، کھادوں اور زرعی ادویات کے ریگولیٹری نمونہ جات کا تجزیہ کرنے والی لیبارٹریاں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں