راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کا اسلام آباد آئی سینٹر کیساتھ معاہدہ

ممبران کی سہولت کیلئے آنکھوں اور گائنی کے امراض پر 25فیصد تک رعایت حاصل ہو گی

بدھ 18 اکتوبر 2023 22:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2023ء) راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کا اسلام آباد آئی سینٹر کیساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے مطابق ممبران کی سہولت کیلئے آنکھوں اور گائنی کے امراض پر 25فیصد تک رعایت حاصل ہو گی۔ معاہدے کی تقریب راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کی قائمقام صدر مس صبوحی حسین اور اسلام آباد آئی سینٹر کے سی ای او کرنل (ر) ڈاکٹر شہزاد نے معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کی سینئر نائب صد ر منتہی شاہ رخ، ایچ آر نورین طارق، جنرل سیکرٹری، اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد آئی سینٹر کے سی ای او لیفٹیننٹ کرنل(ر) ڈاکٹر شہزاد سعید نے کہا کہ ڈاکٹرز کا شعبہ خدائی خدمتگاری کا شعبہ ہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہر طرح کے مریضوں کو بلاتفریق ٹریٹ کریں۔ انہوںنے کہاکہ ضرورت مند لوگوں کے کام آنا چاہیے۔ راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کیساتھ اسلام آباد آئی سینٹر کا معاہدہ ایک خوش آئند امر ہے۔اسلام آباد آئی سینٹر تمام سہولیات سے آراستہ ہے۔ہسپتال میں مریضوں کو تمام باہمی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں