انٹرپرینیورشپ ویک کا مقصد طلبا کو کاروبار کی طرف راغب کرنا ہے، ثاقب رفیق

پیر 13 نومبر 2023 23:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2023ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ثاقب رفیق نے کہا ہے کہ انٹر پرینیورشپ کے فروغ کے لیے انڈسٹری ایکیڈیمیہ رابطے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ نیٹ ورکنگ بہتر کرنے اور خیالات اور تجربات شیئرکرنے کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے، مقامی سکول روٹس انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن اور گلوبل انٹر پرینیورشپ ویک کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثاقب رفیق نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے نوجوان نسل کا کردار اہم ہو گا انہیں آگاہی اور راہنمائی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں جدت، آسانی لانے اور ترقی پر مبنی جدید دنیا کی تخلیق میں شامل ان نوجوانوں اور ان کے آئیڈیاز کو سراہانے کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا راولپنڈی چیمبر ہر سال یہ ویک مناتا چلا آر ہا ہے، مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں میں چیمبر عہدے داران اور ممبران طلبا کو لیکچر دیتے ہیں تاکہ وہ انٹرپرینیورشپ کی طرف راغب ہوں، وہ نوکری ڈھونڈنے کی بجائے نوکریاں دینے والے بنیں، اس موقع پر سی ای او روٹس سکول ولید مشتاق سی ای او، فیکلٹی ممبران، نائب صدر آر سی سی آئی فیصل شہزاد اور طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں