ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس کادورہ

ہفتہ 6 اپریل 2024 19:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کادورہ کیا اور صدر چیمبر آف کامرس اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئر مین ثاقب رفیق نے گروپ لیڈر سہیل الطاف کے ہمراہ آر پی او کا استقبال کیا۔ملاقات میں تاجربرادری سے متعلقہ تمام امور و مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تاجر برادری سے جڑے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا،معیشت کی بحالی کے لیے امن و امان کا قیام بہت ضروری ہے جس کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ، صدر چیمبر آف کامرس اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئر مین ثاقب رفیق نے گروپ لیڈر سہیل الطاف کے ہمراہ آر پی او کا استقبال کیا، اس موقع پر آر سی سی آئی کے سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش، آر سی سی آئی کے ممبران، صدر انجمن تاجران راولپنڈی شاہد غفور پراچہ، صدر راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈ سٹریز/وی پی ایف پی سی سی آئی طارق جدون سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صدر چیمبر ودیگر نے آر پی او کو راولپنڈی ریجن میں چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، ملاقات میں دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، صدر چیمبر آف کامرس ودیگر ممبران نے اپنی تجاویز و درپیش مسائل کے متعلق آر پی او کو آگا ہ کیا ، آر پی او نے پیش کر دہ تجاویز اور مسائل کے فوری تدارک و عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مئی کے اختتام تک راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ مکمل طور پر فعال ہوجائے گا جس سے جرائم پیشہ عناصر کیخلا ف مزید موثر اقدامات و تدارک کرنے میں مدد ملے گی، ملکی معیشت کی بحالی کے لیے امن و امان کا قیام ناگزیر ہے جسکے لیے مشترکہ کاوشوں کی اشد ضرورت ہے،آر پی او نے تھانہ جات میں ٹریڈر زرابطہ کمیٹی کی تجویز کا خیر مقدم کیااور کہا کہ ا س سے تنازعات کے متبادل حل میں مد دملے گی، آر پی او نے شہرمیں تجاوزات اور ٹریفک مسائل سے نمٹنے کے لیے شرکاء کی تجاویزکو سراہا ، آر پی اونے مزید کہا کہ اس سلسلے میں عید کے بعد مشترکہ اجلا س بھی منعقد کیا جائے گا، صدر چیمبر آف کامرس نے ممبران کے ہمراہ آر پی او راولپنڈی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں