مسلم لیگ (ن )کو اللہ تعالیٰ کے بعد کلثوم نواز شریف کی دعائیں ہیں اِس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ،مریم اور نگزیب
نوازشریف کلثوم نواز کا نامکمل ایجنڈا مکمل کررہے ہیں ، قائداعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بیگم کلثوم نواز جمہوری اصولوں کے لئے آمر کے سامنے ڈٹ گئیں،جھوٹے الزامات لگانے والوں کو اللہ تعالی اور قوم سے معافی مانگنی چاہئے، تعزیتی ریفرنس سے خطاب قائدین نے جیل سے واضح پیغام دیا ہے کوئی ڈیل نہیں ہوگی،فضل الرحمن کے مارچ میں نون لیگ شرکت کریگی، سینیٹر سعدیہ عباسی
بدھ 11 ستمبر 2019 23:32
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کو اللہ تعالیٰ کے بعد کلثوم نواز شریف کی دعائیں ہیں اِس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔
انہوںنے کہاکہ کلثوم نواز شریف نے اپنی جدوجہد کے دوران جہاں جہاں قدم رکھا آج تک وہاں مسلم لیگ ن زندہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آج کوٹ لکھپت میں ایک شخص بہت رنجیدہ ہوگا لیکن وہ کلثوم نوازشریف صاحبہ کا نا مکمل ایجنڈا پورا کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کو کلثوم نواز شریف کی دعائیں ہیں ، مسلم لیگ ن کے پاس نوازشریف کی قیادت اور شہباز شریف کی رہنمائی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کلثوم نوازشریف صاحبہ کی دیرینہ ساتھی نجمہ حمید صاحبہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ کلثوم نوازشریف نے اپنے عزم، بہادری اور سیاسی بصیرت سے جمہوریت کے لئے تاریخی کردار ادا کیا ۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے جمہویت کے لئے ایک ماں کی طرح کردار ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہ خالص مشرقی عورت کی طرح عوام کے حقوق کے لئے گھر سے باہر نکل کربے مثال جدوجہد کی۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بیگم کلثوم نواز جمہوری اصولوں کے لئے آمر کے سامنے ڈٹ گئیں،وہ سخت اور مشکل ترین حالات میں بھی اللہ تعالی کی مدد سے صبرواستقامت کا پیکر ثابت ہوئیں۔ انہوںنے کہاکہ دین سے خصوصی رغبت، علم وادب، رحم دلی و ایثار ان کی گھٹی میں تھا ۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے کبھی اپنے کارناموں، خوبیوں کا بیان پسند نہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ عاجزی، انکساری، خداترسی اور دوسروں کی بے پناہ عزت ان کا شعار رہا۔انہوںنے کہاکہ وہ سیاست میں جدوجہد کرنے والی خواتین کے لئے ایک عمدہ مثال بن کر ابھریں۔ انہوںنے کہاکہ بالخصوص خواتین کارکنان کی عزت، بیٹیوں، بہنوں پر شفقت اور ماں کی طرح برتاو ان کا خاصا تھا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی سیاست کا المیہ ہے کہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دینے والی عزت دار خاتون کی بیماری کا مذاق اڑایا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ قوم کو ان کرداروں کی مذمت کرنی چاہئے جنہوں نے عوامی حقوق کے لئے لڑنے والی ایک جراتمند خاتون کے سفر آخرت پر بھی سیاست کی ۔ انہوںنے کہاکہ آج ان عناصر کی شرمندگی کا دن ہے جو آخری سانسیں لیتی بیگم کلثوم نواز پر اپنی نفرتوں کے تیر چلارہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ آج منفی سوچوں، جھوٹے تبصروں اور متعصبانہ بیانات کی برسی ہے، آج جھوٹ کے سوداگروں کے لئے یوم شرمندگی ہے۔انہوںنے کہاکہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کو اللہ تعالی اور قوم سے آج معافی مانگنی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ بیگم کلثوم نواز جمہوریت کے آسمان کا روشن ستارہ ہیں، ان کی جدوجہد خواتین کی رہنمائی کرتی رہے گی ۔ انہوںنے کہاکہ آج شیرنی ماں کی شیرنی بیٹی جمہوریت، عوامی حقوق اور قانون کی سربلندی کے لئے ڈٹی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز اپنی والدہ کی تاریخ دہرا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز کی صورت میں بیگم کلثوم نواز کی آج کی جدوجہد میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ تمام اسیرِ جمہوریت کو کلثوم نواز شریف صاحبہ کی دعائیں ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اللہ کریم بیگم کلثوم نواز کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلخانہ، ان سے محبت، عقیدت اور وابستگی رکھنے والوں کو صبر دے۔ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہاکہ محترمہ کلثوم نواز مرحومہ کی جمہوریت کیلئے گراں قدر خدمات ہیں، مادر جمہوریت نے بیماری کے باوجود کٹھن حالات کا دلیری سے مقابلہ کیا۔ہر وہ شخص جس نے ووٹ دیا یا نہیں دیا آج وہ شدید پریشان ہے۔سینیٹر سعدیہ عباسی نے کلثوم نواز کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائدین نے جیل سے واضح پیغام دیا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہوگی،مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں مسلم لیگ ن شرکت کرے گی۔قائم مقام صدر پنجاب مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دعائیہ تقریب کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے،شیر کی زندہ اور حقیقی مثال مریم اورنگزیب ہے۔ انہوںنے کہاکہ لندن جانے سے پہلے طاہرہ اورنگزیب سے دو سے اڑھائی گھنٹے ملاقات کی،جیل میں ہم چار لوگ تھے جب بیگم کلثوم نواز کی فوتگی کی اطلاع ملی۔ انہوںنے کہاکہ مجھے یہ شرف حاصل رہا کہ اس وقت نواز شریف کے ساتھ رہا۔ انہوںنے کہاکہ جو عزت سردار نسیم کو ملی ہے وہ کوئی اور نہیں چھین سکتا۔خواجہ سعد رفیق جیسا بندہ آج کال کوٹھڑی میں پڑا ہوا ہے،اسی چکی میں آج حمزہ شاہد خاقان عباسی جیل میں پڑا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جیسے آپ نے حنیف عباسی کو یاد رکھا ایسے ہی یاد رکھنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ جیل اسی بنیاد پر کاٹی جاتی ہے جب لوگ آپ کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ کو کسی نے نہیں ہرایا آپس کے اختلافات ہیں،کسی کے مرنے سے کوئی ایم پی اے نہیں بنتا۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہے شہباز شریف نے راولپنڈی کیلئے کیا نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ اللہ کے بعد شہباز شریف نے میرے اور میرے بچوں کی مدد کی میں اس کیلئے دعا گو ہوں۔متعلقہ عنوان :
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام اختتام پذیرہوگیا
روات کی حدود میں بینک ڈکیتی میں ملوث گینگ کے چار ملزمان گرفتار،سات لاکھ نقدی اورگاڑی برآمد
اسلام آباد پولیس کے وفد کا راولپنڈی کے تھانہ بنی کا دورہ،جڑواں شہروں کے پولیس افسران نے بہترین پولیسنگ ..
بانی پی ٹی آئی کی ملک گیر احتجاج کی کال: راولپنڈی میں بھاری نفری تعینات
ٹیکسلا پولیس نے سٹریٹ کرائم و چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا،موٹرسائیکلز،موبائل ..
ضلعی عدالت نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزا سنا دی
ہمارا مقصد شہر سے رش کا خاتمہ کرتے ہوئے لوگوں کو آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے،صوبائی وزیر بلال ..
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 28 اپریل بروز اتوار کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، 90 کلوگرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار
پاک فوج کے سینئر کمانڈرز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے آبائی شہروں میں آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے