بارہ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا سوتیلا باپ گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 23:00

بارہ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا سوتیلا باپ گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نی2الگ الگ کاروائیوں میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا سوتیلا باپ اورکارسرکا ر میں مزاحمت اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتارکر لیا متاثرہ بچی کے والدہ نے تھانہ روات پولیس کودرخواست دی کہ میرے خاوند خلیل نے میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایاجس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم خلیل کو گرفتار کر لیاادھر تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارسرکا ر میں مزاحمت اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد اشر کو گرفتارکرلیا، جو گزشتہ سال سے رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں