راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ، 07ملزمان گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ، 07ملزمان گرفتار، شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمد ، مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم ہمایوں اورمحمد علی سے 23لیٹرشراب ، واہ کینٹ پولیس نے ملزم عمران سے 40لیٹرالکوحل اور03بوتل شراب ، کہوٹہ پولیس نے ملزم لطیف سے 10لیٹرشراب،کہوٹہ پولیس نے ملزم عامر حیات سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ، جاتلی پولیس نے ملزم نقاش سے 01رائفل ، نیوٹائون پولیس نے ملزم وحید سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں