گوجرخان پولیس کی کارروائی ، کلہاڑیوں کے وار کرکے دو خواتین سمیت 06افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) گوجرخان پولیس کی کارروائی ، کلہاڑیوں کے وار کرکے 02خواتین سمیت 06افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتا کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار کرکے 02خواتین سمیت 06افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم نصیر کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ زمین کے تنازعہ پر کلہاڑیوں اورڈنڈوںکے وار کرکے 06افراد کو زخمی کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ سال 2021تھانہ گوجرخان میں درج کیاگیا تھا، اشتہاری مجرم کے 06ساتھی قبل ازیں گرفتار کیے جاچکے ہیں ، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ گرفتار اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، اشتہاری مجرمان اورانکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں