راولپنڈی ،معزز عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں دو مجرمان کو سزائیں سنادیں ، مجرمان کو مجموعی طورپر 23سال قید اور05لاکھ روپے

منگل 16 اپریل 2024 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) معزز عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں 02مجرمان کو سزائیں سنادیں ، مجرمان کو مجموعی طورپر 23سال قید اور05لاکھ روپے جرمانے کی سزا ئیں سنائی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم مراد خان کو 14سال قید اور04لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ، مجرم مراد خان کو گزشتہ سال رتہ امرال پولیس نے 4400 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا، معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم طیب عباس کو 09سال قید اور01لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ، مجرم طیب عباس کو گزشتہ سال صدربیرونی پولیس نی1500 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا،راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمات کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرار واقعی سزا ئیں سنائیں ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیر ہ اظفر نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں