راولپنڈی، صادق آباد پولیس کا 15کال پر فوری ریسپانس

نازیبا اور فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم موقعہ سے گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 21:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) صادق آباد پولیس کا 15کال پر فوری ریسپانس، نازیبا اور فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم موقعہ سے گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہری نے 15 کال پر پولیس کو اطلاع دی کہ ایک شخص نے نازیبا حرکات اور اشارے کرکے خاتون کو ہراساں کررہا ہے جس پر صادق آباد پولیس نی15کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے بازیبا اور فحش حرکات کر کے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم وقاص کو موقعہ سے گرفتار کر لیا،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں