ہٹلر نما فاشسٹ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر حُریت رہنما محمد یسین ملک کی رہائی کیلئے اپنابھر پور کردار ادا کریں‘علامہ قاری محمد عباس

بدھ 25 مئی 2022 14:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے مذہبی اُمور کے صدر علامہ قاری محمد عباس اور بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ کے چیف آرگنائزر اینڈ صدر پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ آصف نسیم راٹھور نے کشمیری حریت پسند رہنما محمد یٰسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے جھوٹے اور خود ساختہ مقدمے میں عمرقید کی سزا سنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی عدالت انصاف، عالمی ادارہ تحفظ حقوق انسانی، اقوام متحدہ،سلامتی کونسل، یورپی یونین و دیگر ہیومن رائٹ کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ ہٹلر نما فاشسٹ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر حُریت رہنما محمد یسین ملک کی رہائی کیلئے اپنابھر پور کردار ادا کریں اور ہندوستانی حُکمرانوں کو کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں پر ظلم و جبر اور بربریت سے روکا جائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز متعصب ترین بھارتی عدالت نے بھارتی تحقیقاتی ادارے (این آئی ای) کی طرف سے داخل کیے گئے ایک دہشت گردی کے جھوٹے اور خود ساختہ جعلی مقدمے میں محمد یٰسین ملک کو مجرم قرار دیا تھا، این آئی اے کی طرف سے دائر مقدمے میں حُریت پسندکشمیری رہنما پر دہشت گردی کی کارروائیوں، غیر قانونی طور پر فنڈز اکٹھا کرنے، دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے اور مجرمانہ سازش اور بغاوت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

عدالت میں سماعت کے دوران کشمیری رہنما محمد یسین ملک نے اپنے خلاف لگائے گئے تمام جھوٹے الزامات پر احتجاج کرتے ہوئے اُنہیں یکسرمسترد کر دیا اور واضح کیا کہ وہ دہشتگرد نہیں بلکہ اپنے خطے اور قوم کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے ایک کارکن ہیں۔محمد یسین ملک کی تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے مطابق محمد یٰسین ملک نے عدالت کو بتایا کہ ’مجھ پر لگائے گئے دہشت گردی کے الزامات من گھڑت، بوگس جھوٹے اور سیاسی ہیں ان کا حقیقت سے دور دور کا بھی کوئی تعلق اور واسطہ نہیں ہے حُریت کشمیری رہنما محمدیسین ملک نے دوران سماعت جج سے کہا کہ ’اگر آزادی کے لیے جدوجہد کرنا جرم ہے تو میں یہ جرم قبول کرنے کے لیے تیار ہوں اور اس کے نتائج سے بھی واقف ہوں‘۔

بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت کی طرف سے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں سزا سنائے جانیپر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائیگی، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ، تاجروں، سول سوسائٹی کے ارکان، طلباء اور دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی ایک انتہائی قابل مذمت پیش رفت میں غیر قانونی طور پر نظربند جے کے ایل ایف کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو جمعرات کو2017ء میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے درج کئے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں مجرم ٹھہرایا گیا۔

جے کے ایل ایف کے چیئرمین نے پہلے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون(یو اے پی ای)اور بھارت کیخلاف جنگ چھیڑنے سمیت انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت لگائے گئے الزامات کا دفاع نہیں کریں گے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں