ٹیکسلا میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد

منگل 12 ستمبر 2017 22:27

ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) ٹیکسلا دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا،تفصیلات کے مطابق پولیس کو مخبر کے زریعے اطلاع ملی کہ مارگلہ ہلز کے پاس دو اشخاص مشکوک موجود ہیں جن کے پاس بھاری سامان ہے ، ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا ملک یار محمد نے موقع پر پہنچ کر دونوں افراد پھول حسین شاہ ولد علی حیدر شاہ ساکن ڈھوک وجن ٹیکسلا ، محمد اسلم ولد عبدالمجید ساکن مارگلہ کو گرفتار کر لیا ، جبکہ تلاشی کے دوران ان کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد سیفٹی تار کے نو عدد بنڈل 1800 میٹرز وائر،150 عدد بارودی سٹکس،اور 400 ڈیٹو نیٹرز نان الیکٹرک برآمد کر لئے،پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ اور 7ATA کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں