بلوچستان میں نامعلوم دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والے پندرہ سالہ شاہد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جمعہ 17 نومبر 2017 17:42

ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) بلوچستان ضلع کیچ میں نامعلوم دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والا ، واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والا پندرہ سالہ شاہد کی نماز جنازہ واہ کینٹ میں ادا کی گئی،جسد خاکی جب گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا،نماز جنازہ میں ہر آنکھ اشک بار تھی،آنکھوں میں سوہانے خواب سجانے والا منوں مٹی تلے دفن ہوگیا،اہل خانہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے،مرحوم کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں واہ کینٹ کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ تربت میںدہشتگردی کا نشانہ بننے والے گیارہ افراد کی میتیں انکے گھروں کو پہنچ گئیں ، دہشتگردی کا نشانہ بننے والے ایک نوجوان شاہد ولد فدا حسین شاہ کا تعلق واہ کینٹ سے تھا ، شاہد واہ کینٹ کے علاقہ لالہ زار کالونی لائن نمبر دس لیاقت روڈ عقب بٹ کریانہ سٹور راہئش پذیر تھا،دہشتگردوں کی گولی کا نشانہ بننے والے پندرہ سال شاہد کے متعلق انکے پڑوسی کا کہنا تھا کہ سکول چھوڑنے کے بعد شاہد بے روزگار تھا،اس نے زمینی روٹ سے یورپ بھیجنے والے ایک ایجنٹ سے رابطہ کیا،اور یورپ جانے کے لئے کمر بستہ ہوگیا،لیکن قسمت کو شائد کچھ اور ہی منظور تھا آنکھوں میں مستقبل کے سنہرے خواب سجانے والا یہ نوجوان بلوچستان کے علاقہ تربت میں دہشتگردی کا نشانہ بن گیا ،زمینی روٹ سے یورپ جانے والے پندرہ افراد جہاں دہشتگردی کی بھینٹ چڑھے وہاں ابھی گیارہ افراد کی نعشیں انکے گھروں کو پہنچ چکی ہیں جن میں واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والا پندرہ سالہ شاہد بھی شامل ہے جس کی نماز جنازہ سی بی گراونڈ واہ کینٹ میں بعد از نماز جمعہ ادا کی گئی،جنازے میں شریک ہر شخص کی آنکھیں اشک بار تھیں،جنازے میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیرتعداد میں شریک تھی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں