راولپنڈی، ڈکیتی اور ہنگامہ آرائی کے ملزم بری

ڈکیتی کے ملزم محمد علی کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم

منگل 13 نومبر 2018 22:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج اصغرخان نے ڈکیتی اور ہنگامہ آرائی کے ملزم کو بری کر دیا ہے، عدالت نے تھانہ ایئر پورٹ میں درج ڈکیتی کے ملزم محمد علی کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے، ملزم کے خلاف پولیس نے 2002ء میں مقدمہ درج کیا تھا جو اشتہاری تھا جسے پولیس نے گرفتار کرکے پیش کر دیا، عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد ملزم کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا، مقدمہ میں ملوث شریک ملزمان کے کیس کا فیصلہ ہو چکا ہے، عدالت نے تھانہ سوہاوہ جہلم میں درج نعش روڈ پر رکھ کر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم وحید انجم کو بری کر دیاہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں