نیو ائیر پورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی ، نامزد ملزم گرفتار

منگل 23 اپریل 2019 17:08

نیو ائیر پورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی ، نامزد ملزم گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کے دور ان انٹرپول کے ریڈ نوٹس کنٹرول میں نامزد ملزم کو ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم کا نام نصیر احمد اور تعلق سرگودھا سے ہے،ملزم دبئی کی پرواز EX614 سے اسلام آباد ایئرپورٹ آیا۔ملزم کا شناختی کارڈ دوران امیگریشن آئی بی ایم ایس سسٹم پر ہٹ ہوا،ملزم کو گرفتار کر کے سرگودھا پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ملزم تھانہ پھولروان کو اِنتہائی مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں