قتل و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان گرفتار، ایس پی راول

پیر 6 اپریل 2020 17:28

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) تھانہ بنی پولیس نے قتل وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ پولیس راول ڈویژن رائے مظہر اقبال نے بتایا ہے کہ تھانہ بنی پولیس نے سوموار کی صبح گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ڈکیتی و قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ڈکیت سرفراز عرف ٹیٹو اور شیر گل گرفتار کئیے۔

پولیس کی جانب سے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی اور فائرنگ سے ان کا اپنا ہی ساتھی زخمی جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ایس پی نے بتایا ہے کہ واقعہ کے بعد ڈی ایس پی وارث خان اور ایس ایچ او بنی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا ہے کہ چھاپہ کے دوران گرفتار ہونے والے زخمی ڈکیت کی شناخت آصف اورایوب کے نام سے ہوئی جبکہ اکرام اللہ عرف خان بابا فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا۔

ایس پی نے بتایا ہے کہ ڈکیت گینگ نے 21 مارچ کو بنی کے علاقہ سکیم نمبر 2میں رات گھر میں داخل ہو کر ڈکیتی کے دوران زبیر رؤف اور عمیر رؤف دونوں بھائیوں کو دوران واردات گولیاں ماریں تھیں،عمیر رؤف فائرنگ سے جانحق جبکہ دوسرا بھائی زبیر زندگی اور موت سے جنگ لڑ رہا ہے اور معزور ہو چکا ہے۔رائے مظہر اقبال نے بتایا ہے کہ ڈکیت گینگ ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں