کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں،صالح محمدایڈوویٹ

جمعرات 9 اپریل 2020 00:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) تحفظ فاؤنڈیشن کے صدر ملک صالح محمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی،پولیس ،ڈاکٹرز اور دیگر ادارے کرونا وائرس سے جس طرح لڑرہے ہیںاور دن رات عوام کی خدمت کر رہے ہیں میں ان کو سلام پیش کرتا ہوںتحفظ فاؤنڈیشن کے صدر ملک صالح محمد ایڈووکیٹ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ کرونا وائرس پوری دنیا میں تباہی پھیلا رہا ہی ہزاروں افراد اس وبا کا شکار ہو کر موت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں پاکستان میں بھی لوگ اس کا شکار ہو رہے ہیں اس ناگہانی آفت کا سدّباب کرنے اور لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے پاکستان آرمی ،پولیس ،ڈاکٹرز اور دیگر اداروں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں اہم کردار کیا ہے تحفظ فاؤنڈیشن ان تمام اداروں کو کرونا وائرس کو روکنے اور لوگوں کی زندگیوں کو بچانے میں ان کی اعلیٰ خدمات کی وجہ سے خراج تحسین پیش کرتی ہی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں