راولپنڈی،منشیات کے الگ الگ مقدمات میںنامزد2 ملزمان کومجموعی طور پرساڑھی5سال قید

بدھ 27 جنوری 2021 23:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عارف خان نیازی اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی فرخندہ ارشد نے منشیات کے الگ الگ مقدمات میںنامزد2 ملزمان کومجموعی طور پرساڑھی5سال قیدسخت اور25ہزار روپے جرمانے کی سزاسنا دی تھانہ وارث خان پولیس نے صداقت خان کے خلاف2335گرام چرس برآمدگی کے الزام میںگزشتہ سال جولائی میں مقدمہ درج کیا تھا جبکہ سلطان محمد کو رتہ امرال پولیس نے 2250گرام چرس برآمدگی کے الزام میں مارچ2020میں گرفتار کیا تھاگزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالتوں نے دونوں ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں