راولپنڈی،تھانہ ا ئیرپورٹ پولیس کی کارروائی ،اپنے ہی والد ،بھائی کو قتل کرنیوالا سفاک قاتل گرفتار

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے، سی پی او کی ایس پی پوٹھوہار ، ایس ایچ او ائیر پورٹ ،پولیس ٹیم کو شاباشی

بدھ 27 جنوری 2021 22:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) تھانہ ا ئیرپورٹ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی والد اور بھائی کو قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار،ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے اپنے والد اور بھائی کو قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں 04روز قبل باپ بیٹے کے قتل کے واقعہ کا سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا، ایس پی پوٹھوہار کی سربراہی میں ایس ایچ او ائیرپورٹ اور پولیس ٹیم نے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے اپنے ہی والد اور بھائی کو قتل کرنے والے سفاک قاتل عقیل کمال کو گرفتارکر لیا، ملزم کو آزاد کشمیر کے علاقے ہجیرہ سے گرفتار کیا گیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے اپنے والد اور بھائی کو قتل کر دیا تھا،ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ، ایس ایچ او ائیر پورٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں