راولپنڈی،رتہ امرال پولیس کی کارروائی ،ڈکیٹ گینگ کا سرغنہ 02ساتھیوں سمیت گرفتار

اتوار 23 جنوری 2022 00:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیٹ گینگ کا سرغنہ 02ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا، مسروقہ رقم 53ہزار روپے، چھینے گئے 02موٹر سائیکل،02موبائل فونزاور اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیٹ گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ آغا خان جبکہ ساتھیوں میں عمران اور انذر گل شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ رقم 53ہزار روپے، 02چھینے گئے موٹر سائیکل،02موبائل اور اسلحہ برآمدہوا، ملزمان شہریوں بالخصوص سبزی منڈی کے آڑھتیوں کو ٹارگٹ کرکے اسلحہ کی نوک پر لوٹتے تھے، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہاہے، شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دائرہ کار کوبڑھایا جائے گا، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض نے ایس پی راول اور رتہ امرال پولیس کو شاباش،شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے منظم و متحرک گینگز اور ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں