عدالتی احکامات پر تین ماہ کا شیر خوار بچہ ماں کے حوالے کر دیا گیا

بدھ 20 مارچ 2024 15:34

عدالتی احکامات پر تین ماہ کا شیر خوار بچہ ماں کے حوالے کر دیا گیا
کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) کلر سیداں پولیس نے عدالتی احکامات پر تین ماہ کے شیر خوار بچے کو بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیا۔میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاکی کے باعث باپ نے خاتون خانہ کو گھر سے نکال کر تین ماہ کے شیر خوار بچے کو بھی چھین لیا تھا۔

(جاری ہے)

ماں نے بچے کی بازیابی کے لیے بذریعہ وکیل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں کے روبرو درخواست دائر کی جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں محمد وارث جاوید نے کلر سیداں پولیس کو فوری طور پر بچے کی بازیابی کے لیے احکامات جاری کیے۔ کلر سیداں پولیس نے بچے کو بازیاب کروا کر عدالت میں ماں کے حوالے کر دیا۔\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں