کلرسیداں ، نامعلوم ملزمان نجی تعلیمی ادارے کا ٹرانسفارمر چوری کر کے فرار ہو گئے

پیر 8 اپریل 2024 22:03

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) چوک پنڈوری میں نامعلوم ملزمان نجی تعلیمی ادارے کا ٹرانسفارمر چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد یوسف سکنہ چنام نے مقدمہ درج کروایا کہ کہوٹہ روڈ چوک پنڈوری میں میری عمارت میں نجی تعلیمی ادارہ کام کر رہا ہے ، گزشتہ شب نامعلوم ملزمان وہاں نصب پانچ لاکھ روپے مالیت کا ٹرانسفارمر اتار کر اس سے کوائل اور تیل نکال کر لے گئے ہیں۔سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزمان کو ٹرانسفارمر نیچے اتار کر اس سے کوائل اور تیل چوری کر تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ضابطے کی کاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں