کلر سیداں ، بٹیر کا غیرقانونی شکار کرنے والے شکاریوں کو بھاری جرمانے

پیر 8 اپریل 2024 22:06

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) انسپکٹر وائلڈ لائف تحصیل کلر سیداں چوہدری طلعت محمود نے نیٹنگ کے ذریعے بٹیر کا غیرقانونی شکار کرنے پر متعدد شکاریوں کو بھاری جرمانے عائد کر کے ان کے قبضے سے بٹیر،ٹیپ ریکارڈرز اور جال قبضہ میں لے لئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر وائلڈ لائف تحصیل کلر سیداں چوہدری طلعت محمود نے خبردار کیا کہ دوبارہ شکار کرنے پر ڈبل جرمانہ کیا جائے گا اور کسی بھی صورت غیر قانونی شکار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں