راولپنڈی ،دو مختلف زیادتی اورتشدد کے واقعات میں ملوث ملزم گرفتار

پیر 15 اپریل 2024 22:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نی2الگ الگ کاروائیوں میں 16سالہ لڑکے سے زیادتی اور والد پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کر لیامتاثرہ لڑکے کے والد نے تھانہ آر اے بازار پولیس کودرخواست دی کہ عدیل،حمزہ اور بلال نے اٴْس کے 16سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بنائیں جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے عدیل نامی ملزم کو گرفتار کر لیاجبکہ دیگر دو ملزمان روپوش ہو گئے ادھرمتاثر ہ شہری نے تھانہ مندرہ پولیس کودرخواست دی کہ اٴْس کے بیٹے خاقان شوکت نے اٴْس پر تشدد کیا اور گھر سے نکالنا چاہتا ہے جس پرپولیس نے تحفظ والدین آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے خاقان شوکت کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں