گوجرخان پولیس کی کارروائی،اشتہاری مجرم گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 17:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) گوجرخان پولیس نے کلہاڑیوں سے وار کرکے 6افراد کو زخمی کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےاشتہاری مجرم نصیر کو گرفتارکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

مجرم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ زمین کے تنازعے پر کلہاڑیوں اورڈنڈوں کے وار سے 2 خواتین سمیت 6افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ سال 2021تھانہ گوجرخان میں درج کیاگیا تھا، اشتہاری مجرم کے 6ساتھی قبل ازیں گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ گرفتار اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں