چیئر مین سپیشل انشٹیو کمیٹی راولپنڈی و رکن صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی نے راولپنڈی مختلف علاقوں کا دورہ

بدھ 17 اپریل 2024 17:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) چیرمین سپیشل انشٹیو کمیٹی راولپنڈی و رکن صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی نے راولپنڈی مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے روٹی اور نان کی مقرر کردہ نرخوں کا جائزہ لیا۔پنجاب میں سستی روٹیچیرمین سپیشل انشٹیو کمیٹی راولپنڈی و رکن صوبائی اسمبلی بلال یامین مقرر نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نانبائیوں کو مذاکرات میں الٹی میٹم دے دیا گیا۔

مقرر نرخ سے زائد روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رکن صوبائی اسمبلی نے کہاکہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد پر فروخت والوں کی تندور دکانیں سیل، گیس میٹر اور قیمتی سامان لیے جانے سمیت بھاری جرمانے اور گرفتاریاں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں سمیت ٹیکسلا، واہ، گوجر خان، کلر سیداں، کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں میں انتظامیہ کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

بلال یامین ستی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے 5600 روپے من آٹے کی قیمت 1 ہزار روپے فی من کمی کردی ہے، آٹے کی موجودہ قیمت 4600 روپے فی من مقرر ہے۔حکومت پنجاب نے ڈھائی من آٹے کی بوری 2500 روپے کم کرنے کے بعد روٹی 16 روپے اور نان 20 روپے مقرر کی،آٹے کی قیمت میں ہونے کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اب تک 150 نانبائیوں کی دکانوں کی چیکنگ کی گئی خلاف ورزی پر 27 نانبائی دکانیں سیل کی گئی اور 9 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔\378

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں