راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ کے چھاپے ،مضرصحت کیچپ تیار کر نے والا کارخانہ پکڑ لیا

جمعرات 18 اپریل 2024 20:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسرسید علی عرفان رضوی کی خصو صی ہدا یا ت پر راولپنڈی کینٹ بورڈکے فوڈ کنٹرول سیل نے صدرمیں آپریشن کیا، مضر صحت وجعلی کیچپ تیارکرنے والا کارخانہ پکڑلیا جہاں غیرمعیار ی کیچپ تیارکیاجارہاتھاجو کینٹ کے مختلف دکا نا ت کو سپلائی کیا جانا تھا، سامان اور مضرصحت کیچپ کو قبضے میں لے کر نمونے کو لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لئے بھجوادیا گیاغیر معیار ی صفائی پر 16فوڈ پو ائنٹس کو نوٹسز جاری کیے گئے فوڈ ڈیپارنمنٹ نے صدر کے مختلف ہوٹلوں پر بھی کاروائیا ں کیں بھاری جرمانے بھی عائد کئے، اس موقع پر سی ای اوسید علی عرفان رضو ی کا کہنا ہے کہ غیر معیاری، ممنوعہ اور ایکسپائر اشیاء پر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے خوراک میں مزید بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں فوڈ پوائنٹس، یونٹس اور فیکٹریوں کی مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار بند،جرمانے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں