پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا ،رپورٹ

جمعہ 19 اپریل 2024 15:44

پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل)ہفتہ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (آج)ہفتہ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھاراولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم، میچ شروع ہونے سے قبل ہی بارش کا آغاز ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں، اس کے بعد کھلاڑی میدان میں آئے ہی تھے کہ محکمہ موسمیات کی پشی گوئی کے مطابق شہر میں بارش شروع ہوگئی جس کے بعد کریز کو کورز کے ساتھ ڈھانپ دیا گیا۔گزشتہ کئی گھنٹوں سے راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا جبکہ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے کے جاری رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

بارش رکنے کے بعد میدان کو خشک کرکے میچ کو 5، 5 اوررز تک محدود کیا گیا تاہم ابھی صرف 2 گیندیں ہی کرائی گئی تھیں کہ بارش دوبارہ شروع ہوگئی جس پر میچ کو ختم کردیا گیا۔نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 2 رنز بنائے، کیوی اوپنر ٹم رابنسن بغیر کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سی3 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا جن میں عثمان خان، عرفان خان اور ابرار احمد شامل تھے۔قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، صائب ایوب، افتخار احمد، عرفان خان، عثمان خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، ابرار احمد شامل تھے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں