افغانستان میں بھارتی کردار کی قدر کرتے ہیں، سینئر امریکی اہلکار

افغان تنازعے کے حل تک پہنچنے کے لیے بھارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی، نینسی ایزو جیکسن

جمعہ 22 نومبر 2019 15:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) امریکی حکام افغانستان میں طویل المدتی بنیادوں پر بھارتی کردار کے حامی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کی نگران محکمہ خارجہ کی اہلکار نینسی ایزو جیکسن نے گزشتہ شب بیان دیا کہ واشنگٹن حکومت افغانستان میں بھارت کی بھاری سرمایہ کاری اور معاونت کی قدر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں یہ بھی کہا گیا کہ افغان تنازعے کے حل تک پہنچنے کے لیے بھارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ جیکسن نے یہ بات جنگ زدہ ملک میں بھارت کے کردار پر ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ بھارت نے افغانستان میں تین بلین سے زائد ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں