صادق آباد ، گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم ، دو افراد جاں بحق ، ایک زخمی

ہفتہ 30 مارچ 2019 23:24

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2019ء) صادق آباد میں گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق صادق آباد میں کوٹ سبزل چیک پوسٹ کے قریب گاڑی اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں