صادق آباد ، اسلحہ کی نوک پر نقدی چھیننے والے 5 رکنی گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

جمعہ 8 ستمبر 2023 15:38

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2023ء) صادق آباد پولیس نے اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنےوالے 5رکنی گینگ کے 2ملزمان گرفتار کر لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان صادق آباد پولیس کے مطابق مقامی پولیس نے شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر نقدی چھیننے والے گینگ کے دو ملزم ہمدان اور عاقب رشید کو گرفتار کر کے مسروقہ نقدی 5لاکھ 20ہزار روپے اور وارداتوں میں استمال ہونے والا موٹرسائیکل برآمد کر لیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جار ی ہے قبل ازیں ملزمان کے 2ساتھی گرفتار کر کے جیل بجھوائے جا چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں