ساہیوال یونیورسٹی میں “صنفی تشدد اور امتیاز کے خاتمے”کے موضوع پر جاری 2روزہ کانفرنس اختتام پذیر

ہفتہ 3 فروری 2024 15:17

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2024ء) ساہیوال یونیورسٹی میں “صنفی تشدد اور امتیاز کے خاتمے”کے موضوع پر جاری 2 روزہ کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے، اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کی گئی اس کانفرنس کا مقصد صنفی بنیاد پر تشدد سے نمٹنے کے لیے نظام انصاف کی صلاحیت میں اضافے کی ضرورت پر زور دینا تھا، اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں شریعہ اور اسلامی قانون کے پروفیسر ، ڈائریکٹر پیغامِ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق اور ساہیوال یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار سید غلام علی اصغر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا اہتمام پر یونیورسٹی آف ساہیوال کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ نے ایشیا فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا ۔تقریب کے اختتام پر یونیورسٹی آف ساہیوال کے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر محمّد ایوب نے مہمانوں ، شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے ۔\378

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں