روز گار کی فراہمی میں میڈیم اور سمال انڈسٹری کا اہم کردار ہے،چوہدری محمد سرور

اس فروغ دے کر ہی پاکستان سے بے روز گاری کا خاتمہ ممکن ہے ملک میںٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ طبقات کو شامل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی تا کہ ٹیکس کی شرح میں اضافے کیساتھ موجودہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ میں بھی کمی آئے ،ساہیوا ل چیمبر کے وفود سے خطاب

بدھ 12 ستمبر 2018 23:41

روز گار کی فراہمی میں میڈیم اور سمال انڈسٹری کا اہم کردار ہے،چوہدری محمد سرور
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ روز گار کی فراہمی میں میڈیم اور سمال انڈسٹری کا اہم کردار ہے او راس فروغ دے کر ہی پاکستان سے بے روز گاری کا خاتمہ ممکن ہے،ملک میںٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور اس میں زیادہ سے زیادہ طبقات کو شامل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی تا کہ ٹیکس کی شرح میں اضافے کے ساتھ ساتھ موجودہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ میں بھی کمی آئے -انہوں نے یہ بات ساہیوا ل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مختلف وفود سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کی معاشی پالیسیوں کو بہتر بنانے کے لئے بزنس کمیونٹی کی سفارشات پرہی اپنی ترجیحات مرتب کرے گی تا کہ ملک میں صنعت کو فروغ ملے اور بے روز گاری کا خاتمہ ہو -ملک کی موجودہ بر آمدات 19ارب جبکہ در آمدات 68ارب ڈالر ہیں اور اس بہت بڑے فرق کی وجہ سے ملک کی انڈسٹری تباہ ہوئی اور بے روز گاری میں اضافہ ہوا- انہو ںنے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف جہاد شروع کر دیا ہے اور احتساب کا یہ عمل پٹوار ی اور سپاہی سے نہیں بلکہ وزیر اعظم اور کابینہ سے شروع کیا جائے گا -گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جس میں اختیارات یونین کونسل کی سطح پر منتقل ہونگے اور ترقیاتی بجٹ کا 30فیصد یونین کونسلوں کو دیا جائے گا تا کہ عوامی ضروریات مقامی سطح پرہی پوری ہو سکیں-انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے دو طبقات بزنس مین اور زمیندار اہم کردار اد کر سکتے ہیں اور حکومت انہیں اس سلسلے میں بھر پور سہولیات فراہم کرے گی-انہوں نے چیمبر کے وفودر کی طرف سے مطالبات پر یقین دلایا کہ میڈیکل کالجز کی سیٹیوں میں اضافے اور ساہیوال میں انڈسٹرئیل سٹیٹ کے قیام کے لئے غور کیا جائے گا -

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں