ساہیوال، ہائی روف گاڑی میں سوار 6نقا ب پوش تاجر کے بیٹے کو اغوا کر کے فرار ہو گئے

ہفتہ 30 مارچ 2024 19:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) وارڈ نمبر21گئوشالہ سے تاجر کے بیٹے عثمان یوسف کو ہائی روف گاڑی میں سوار چھ نقاب پوش اغوا کر کے لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہائوسنگ کالونی میں رہائش پذیر تاجرمحمد یوسف کا بیٹا عثمان یوسف وارڈ نمبر21گئو شالہ میں سسرال کے پاس گیا ہوا تھا کہ موبائل فون پر پارسل دینے کے بہانے نقاب پوش اغوا کاروں نے بلوایا تو عثمان یوسف اپنی ایک سالہ بچی کے ہمراہ گلی میں آیا تو ملزموں نے دبوچ لیااور اس کی بیٹی کو اس کے گھردو نقاب پوش چھوڑ کر چلے گئے اورگھر میں کہا کہ وہ ضروری کام سے جا رہا ہے اسے ہائی روف گاڑی میں ڈالا اورلے کر فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے نوجوان کے باپ محمد یوسف کی مدعیت میں مقدمہ365ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں مل سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں