ساہیوال کے نواحی قصبے میں 9 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

ہفتہ 13 اپریل 2024 12:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) ضلع ساہیوال کے نواحی قصبے کمیر میں پولیس نے 9 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

نواحی قصبے کمیر میں گرفتار ملزم نے گزشتہ روز بچے کو گرائونڈ میں کھیلتے ہوئے زبردستی ورغلاکر قریبی ہسپتال لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔حالت غیر ہونے پر ملزم بچے کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا تھا، پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں اغوا اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں