gساہیوال: سعودیہ پلٹ نوجوان کا اغوا ۔ تاوان کا خدشہ

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

, ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) نواحی چک 118بارہ ایل سے سعودی پلٹ محمد اشفاق کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا ہے۔ پولیس نے 25 یوم کی تاخیر سے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تاوان کے لیئے اغوا کا خدشہ۔ واقعات کے مطابق اسی چک کی محنت کش خاتون آمنہ بی بی کا بیٹا محمد اشفاق سعودی عرب سے 15مارچ کو پاکستان عید گذارنے آیا۔

(جاری ہے)

شام 5بجے محمد اشفاق کو اس کے موبائل نمبر 03049064885پر کال آئی ۔ وہ گھر سے نکلا جہاں سے اسے نامعلوم ملزم اغوا کرکے لے گئے اور بعد میں اس کا موبائل بھی بند ہوگیا۔ پولیس کسوال نے 25یوم کی تاخیر سے نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف 365ت پ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ محمد اشفاق کی ماں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملزموں نے تاوان کے لیئے اس کے بیٹے کو اغوا کیا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں