ٌ ساہیوال،نقب زن چاند رات اور عید کو دکانوں گھروں سے 40 لاکھ45 ہزار روپے نقدی زیورات لے اڑے

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) نقب زن چاند رات اور عید کو دکانوں گھروں سے 40 لاکھ45 ہزار سات سو روپے نقدی زیورات وغیرہ لوٹ کر لے گئے۔ نقب زن چاند رات کو زم زم گارڈن بائی پاس چیچہ وطنی سگریٹ ڈیلر محمد عثمان کی دکان سے 30ہزار سات سو روپے نقدی ایک لاکھ 72ہزار روپیہ کا کمپیوٹر سسٹم، چونگی 39 پر محمد اکرم ملوک کی دکان سے تین لاکھ 70ہزار روپے کا پیتل وغیرہ موبائل اور 36ہزار روپے نقدی ، چک118نو ایل میں ایک ٹھیکیدار محمد ابراہیم کے ڈیرے سے ایک لاکھ دس ہزار روپے کی کھاد اور بیج ، چک 92بارہ ایل میں زمیندار سید عمران شیرازی کے گھر سے ایک لاکھ 35ہزار روپے نقدی اور دس لاکھ بیس ہزارر وپے کے زیورات ، چک 118نو ایل سے ایک اکشتکار محمد اسحاق کے گھر سے دو لاکھ دس ہزار روپے نقدی وغیرہ ، چک 156نو ایل میں زمیندار محمد عمران عاصم کے ٹیوب ویل سے دس لاکھ روپیہ مالیت کے زرعی آلات اور دو لاکھ روپیہ کا ٹرانسفارمر ، چرچ روڈ پر محمد اکرم آڑھتی کی شاپ سے چاند رات کو چھے لاکھ روپیہ نقدی اور لائسنسی پستول ، عید کے روز محلہ سلامت پورہ میں دکاندار محمد عاظف کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپیہ کے زیورات اور 97ہزار روپیہ نقدی ، دبئی گارڈن میں عید کے دن زمیندار رحمت علی کے گھر سے ایک لاکھ 57ہزار روپیہ نقدی ، عید کے دن چک 135نو ایل میں محمد رحمان رضا کے بیوریج گودام سے پانچ لاکھ تیرہ ہزاررو پے کی نقدی ، چک 52پانچ ایل میں کاشتکار رانا شمشاد حسین کے گھر سے 45ہزار روپیہ کی موٹریں لوٹ کرفرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس صدر ، سٹی چیچہ وطنی، کمیر م شاہ کوٹ ، سٹی ساہیوال ، غلہ منڈی اور یوسف والا نے گیارہ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں