ریسکیو 1122 ساہیوال نے عیدالفطر کے03 دنوں میں 693 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا

بدھ 17 اپریل 2024 11:31

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ریسکیو 1122 ساہیوال نے عیدالفطر کے تین دنوں میں 693 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ ساہیوال کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ساہیوال کو عیدکےتین دنوں کے دوران2851 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 693 ایمرجنسی کالز تھیں ان میں روڈ ٹریفک کریش کے 126، میڈیکل ایمرجنسیزکے511،آگ لگنے کے واقعات 09,کرائم کال 18 اور 11متفرق واقعات شامل ہیں۔

ریسیکو 1122 ساہیوال نے اپنا رسپانس ٹائم برقراررکھتے ہوئے 718 لوگوں کو ریسیکو کر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔ 331 لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ اور مختلف واقعات میں 13 لوگ جاں بحق ہوئے۔موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 ساہیوال نے عید کے دنوں میں 284ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا252مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے 51مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے نزدیکی ہسپتال شفٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر خالد عبداللہ نے ریسکیو 1122 ساہیوال کے عملہ کو بہترین کارگردگی پرشاباش دیتے ہوئے کہا کہ امن وا مان کی ملکی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ میٹنگ بسلسلہ عیدالفطر میں اٹھائے جانے والے نکات اور احکامات کو عملی جامہ پہننے کے لیے تمام ریسکیورز نے جذبہ حب الوطنی اور پوری دلجمی سے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرکے ثابت کردیا کہ دن ہو یارات، اندھی ہو یا طوفان،زلزلہ ہویاآگ،حادثہ ہو یا سانحہ ریسکیو 1122 کے جو ان اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے لوگوں کے زندگیوں اور املاک کو بچاتے رہیں گے۔ اور محفوظ معاشرے کے قیام میں ہمیشہ سرگرم رہیں گے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں